Main Icon

باب : قربانی کابيان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1457

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ وَيَنْحَرُ بِالْمُصَلّٰى . رَوَاهُ البُخَارِيّ

وعن ابن عمر قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم يذبح وينحر بالمصلى . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم عیدگاہ میں ذبحہ ونحر فرماتے تھے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎تاکہ لوگوں کو قربانی کا طریقہ آجائے اور قربانی شائع ہوجائے۔خیال رہے کہ یہ عیدگاہ مدینہ پاک تھی نہ کہ مکہ معظمہ کی کیونکہ حضورصلی الله علیہ وسلم نے مکہ معظمہ میں نہ کبھی عید پڑھی نہ عید کی قربانی کی۔اس سے وہ لوگ عبرت پکڑیں جوکہتے ہیں کہ قربانی صرف مکہ معظمہ میں ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1457