Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1445

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَطَاءٍ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَطَبَ يَعْتَمِدُ عَلیٰ عنزته اعْتِمَادًا. رَوَاهُ الشَّافِعِي

وعن عطاء مرسلا أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا خطب يعتمد علی عنزته اعتمادا. رواه الشافعي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عطا سے(ارسالًا)کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم جب خطبہ پڑھتے تو اپنی لاٹھی پر ٹیک لگاتے تھے ۱∞؎(شافعی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی مدینہ منورہ میں جمعہ یاعید کا خطبہ لاٹھی ہاتھ میں لےکر پڑھتے تھے کیونکہ یہ شہر جنگ سے فتح نہیں ہوا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1445