Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1433

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَغْدُو يَوْمَ الْفِطْرِ حَتّٰى يَأْكُلَ تَمَرَاتٍ وَيَأْكُلَهُنَّ وِتْرًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

وعن أنس قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يغدو يوم الفطر حتى يأكل تمرات ويأكلهن وترا. رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتےہیں کہ رسول الله عیدا لفطر کے دن عیدگاہ نہ جاتےحتی کہ کچھ چھوہارے کھالیتے طاق کھاتے تھے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ کھانا اس لیے تھا تاکہ رمضان کے طریقہ کی تبدیلی ہوجائے۔سنت یہ ہے کہ عیدکی نمازکو کچھ کھاکرجائے،اب مسلمان سویاں،شیرخرمہ،وغیرہ کھاتےہیں جن میں چھوہارےبھی ہوتے ہیں،ان کا ماخذ یہ حدیث ہے۔ادائے سنت کے لیے چھوہارے ضرور ہونے چاہئیں۔فضلاء دیوبنداسےبھی حرام کہتے ہیں نہ معلوم ان کا ماخذ کون سی حدیث ہے،مگر لطف یہ ہے کہ کھا وہ بھی لیتے ہیں،ان کے ہاں کھلاناحرام ہے اورکھاناجائز۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1433