Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1438

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ وَيَنْحَرُ بِالْمُصَلِّى . رَوَاهُ البُخَارِيّ

وعن ابن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يذبح وينحر بالمصلى . رواه البخاري

حدیث ترجمہ

روایت ہےحضرت ابن عمرسے فرماتےہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم عیدگاہ میں ذبح اورنحر فرماتے تھے ۱∞؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎تاکہ لوگ آپ کو قربانی کرتے ہوئے دیکھیں اور اس کا طریقہ سیکھ لیں اور چونکہ فقراء وہاں جمع ہیں ان میں تقسیم کرنے میں آسانی ہو۔خیال رہے کہ حلقوم اور گلے کی رگوں کو چوڑائی میں کاٹنا ذبح ہے اور لمبائی میں چیرنا نحر،نحر صرف اونٹ کا ہوگا، اسے کھڑا کرکے ایک پاؤں ران سے باندھ دیتے ہیں،پھرتین پھل والا نیزہ گردن کے کنارے پر لگاتے ہیں اور اسے کھینچتے ہوئے سینہ تک لے جاتے ہیں،اونٹ میں نحرسنت ہے اور گائے،بکری وغیرہ میں ذبح۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1438