Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1428

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ يُصَلُّونَ الْعِيدَيْنِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عمر قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم وأبو بكر وعمر يصلون العيدين قبل الخطبة(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں کہ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اور جناب ابوبکروعمرعیدین کی نماز خطبے سے پہلے پڑھتے تھے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اگرچہ حضرت عثمان غنی وعلی مرتضی نے بھی یوں ہی عمل کیا مگر چونکہ یہ دو حضرات صحابہ کی نگاہ میں بہت ہی عظمت والے مشائخ میں سے تھے اس لیے خصوصیت سے ان کا ذکر کیا۔بعض شارحین نےسمجھا ہے کہ حضرت عثمان نے خطبہ نماز سے پہلے پڑھا،بعض نے کہا کہ خلافت عثمانی میں مروان نے یہ حرکت کی مگر اس کا ثبوت نہیں یونہی مشہور ہے ہاں مروان جب امیر معاویہ کی طرف سے مدینہ کا حاکم تھا تب اس نے ایسا کیا تھا اور وہ بھی اس لیے کہ بعدنماز لوگ خطبہ سنتے نہ تھے، جانے میں جلدی کرتے تھے پھربھی صحابہ نے اس پرسخت اعتراضات کیے آخر کار وہ طریقہ مٹ ہی گیا، الله اپنے حبیب کی سنتوں کا حافظ ہے۔(ازمرقاۃ وغیرہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1428