Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1444

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْبَرَاءِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نُووِلَ يَوْمَ الْعِيدِ قَوْسًا فَخَطَبَ عَلَيْهِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ

وعن البراء أن النبي صلى الله عليه وسلم نوول يوم العيد قوسا فخطب عليه. رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت براءسے کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں عید کے دن کمان حاضر کی گئی آپ نے اس پر خطبہ پڑھا ۱∞؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی کمان ہاتھ میں لےکر خطبہ پڑھا۔اس کی تحقیق پہلے کی جاچکی ہےکہ جوشہر جنگ سے فتح ہوئے ہوں وہاں کمان یاتلوار پر خطبہ پڑھنا بہتر ہےاور جوشہرصلح سے حاصل ہوں وہاں عصاء پرخطبہ پڑھا جائے،لہذا یہ واقعہ مدینہ پاک کا نہیں ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1444