Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1440

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ بُرَيْدَةَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ حَتّٰى يَطْعَمَ وَلَا يَطْعَمُ يَوْمَ الْأَضْحٰى حَتّٰى يُصَلِّيَ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَابْن مَاجَه والدَارمِيْ

وعن بريدة قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم لا يخرج يوم الفطر حتى يطعم ولا يطعم يوم الأضحى حتى يصلي. رواه الترمذي وابن ماجه والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت بریدہ سے فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی الله علیہ وسلم عیدالفطر کے دن نہ جاتے تھے حتی کہ کچھ کھالیتے اور بقرعید کے دن نہ کھاتے حتی کہ نماز پڑھ لیتے ۱∞؎(ترمذی، ابن ماجہ،دارمی)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ عید کے دن کھاکر جانا اور بقرعید کے دن آکرکھانا سنت ہے۔بہتر یہ ہے کہ پہلے قربانی ہی کا گوشت کھائے۔مرقات اور فتح القدیر میں ہے بہتر یہ ہے کہ عید کے دن کوئی میٹھی چیز کھا کر جائے،لہذا سویاں،شیرخرمہ وغیرہ کھالینے سے بھی یہ سنت ادا ہوجائے گی۔بعض علماءفرماتے ہیں بہتریہ ہے کہ بقرعید کے دن عورتیں،بچے بھی نماز سے پہلے کچھ نہ کھائیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1440