Main Icon

باب : عیدین کی نماز - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1436

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْبَجَلِيُّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : “مَنْ ذَبَحَ قَبْلَ الصَّلَاةِ فَلْيَذْبَحْ مَكَانَهَا أُخْرٰى وَمَنْ لَمْ يَذْبَحْ حَتّٰى صَلَّيْنَا فَلْيَذْبَحْ عَلیٰ اسْمِ اللهِ”(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن جندب بن عبد الله البجلي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : “من ذبح قبل الصلاة فليذبح مكانها أخرى ومن لم يذبح حتى صلينا فليذبح علی اسم الله”(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جندب ابن عبد الله بجلی سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ جو نماز سے پہلے ذبح کرے وہ اس کی جگہ دوسری ذبح کرے اورجس نے ہمارے نماز پڑھنے تک ذبح نہ کیا ہو وہ الله کے نام پر ذبح کرے ۱∞؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی نماز کے بعد اس کی قربانی درست ہے اس سے پہلے درست نہیں،ہمارے ہاں پہلے والی قربانی کا اعادہ واجب ہے،امام شافعی کے ہاں مستحب،یہ حدیثیں ان کے مخالف ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1436