Main Icon

باب : جماعت اور اس کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1071

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «لَا تُؤَخِّرُوا الصَّلَاةَ لِطَعَامٍ وَلَا لغيره» . رَوَاهُ فِي شَرحِ السُّنَّةِ

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «لا تؤخروا الصلاة لطعام ولا لغيره» . رواه في شرح السنة

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ نماز کو کھانے وغیرہ کی وجہ سے دیر نہ لگاؤ ۱؎ (شرح سنہ)∞

شرح حدیث

۱∞؎اس کے تین مطلب ہوتے ہیں: ایک یہ کہ کھانے کی تیاری کے انتظار میں نماز میں دیر مت کرو، دوسرے یہ کہ کھانے کی وجہ سے قضا نہ کردو لہذا اگر کھانا سامنے ہو مگر نماز کا وقت جارہا ہو تو نماز پہلے پڑھو، تیسرے یہ کہ حکم اس کے لیے ہے جسے بھوک نہ لگی ہو اور نماز میں اسے کھانے کا دھیان نہ آئے لہذا یہ حدیث گزشتہ حدیث کے خلاف نہیں جہاں فرمایا گیا کہ جب کھانا اور نماز حاضر ہوں تو پہلے کھانا کھاؤ۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1071