Main Icon

باب : جماعت اور اس کی فضیلت - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 1065

نماز کا بیان - جلد 2

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي مُوسٰى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «كُلُّ عَيْنٍ زَانِيَةٌ وَإِنَّ الْمَرْأَةَ إِذَا اسْتَعْطَرَتْ فَمَرَّتْ بِالْمَجْلِسِ فَهِيَ كَذَا وَكَذَا» . يَعْنِي زَانِيَةً.رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيّ نَحوه

وعن أبي موسى قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «كل عين زانية وإن المرأة إذا استعطرت فمرت بالمجلس فهي كذا وكذا» . يعني زانية.رواه الترمذي ولأبي داود والنسائي نحوه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو موسیٰ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے کہ ہر آنکھ زنا کار ہے ۱؎اور عورت جب خوشبو لگا کر مجلس پرگزرے تو وہ ایسی ایسی ہے یعنی زانیہ ہے ۲؎(ترمذی) ابوداؤد اور نسائی کی روایت اسی طرح ہے۔

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو آنکھ ارادۃً اجنبی عورت کو دیکھے وہ زانیہ ہے،کیونکہ آنکھ کا زنا نظر بد ہے اور یہ بڑے زنا کا ذریعہ ہے۔
۲
؎کیونکہ وہ اس خوشبو کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف مائل کرتی ہے،چونکہ اسلام نے زنا کو حرام کیا اس لیے زنا کے اسباب سے روکا،طاعون سے بچنے کے لیے چوہے مار ے جاتے ہیں۔بخار روکنے کے لیے زکام دفع کیا جاتا ہے،فی زمانہ چونکہ زنا عیب نہیں سمجھا جاتا ہے اس لیے اسباب زنا بھی شائع ہیں۱۲

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 2 , حدیث نمبر: 1065