Main Icon

باب : پاخانے کے آداب کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 374

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا خَرَجَ مِنَ الْخَلَاءِ قَالَ: "الْحَمْدُ للَّهِ الَّذِي أَذْهَبَ عَنِّيْ الْأَذٰى وَعَافَانِيْ". رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ

وعن أنس قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم : إذا خرج من الخلاء قال: "الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافاني". رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانے سے نکلتے تو فرماتے کہ شکر ہے اس اللہ کا جس نے مجھ سے تکلیف دہ چیز دور کی اور مجھے عافیت(راحت بخشی) ۱؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں دونعمتوں پر خدا کا شکر ہے تکلیف دہ چیز یعنی فضلہ کا نکل جانا اورراحت کا ملنا اس طرح کہ اس کے ساتھ آنتیں باہر نہ آگئیں۔ یہ بات معمولی معلوم ہوتی ہے مگرغورکرو تو عظیم الشان نعمت ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 374