Main Icon

باب : پاخانے کے آداب کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 337

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ يَقُولُ: "اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ". مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.

وعن أنس قال: كان رسول الله -صلى الله عليه وسلم إذا دخل الخلاء يقول: "اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث". متفق عليه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرماتے ہیں کہ رسولاللہصلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ میں داخل ہوتے تو فرماتے کہ اےاللہمیں خبیث جنات اور خبیثہ جناتنیوں سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎یہ دعاپاخانے میں داخل ہونے سے پہلے پڑھ لی جائے،کیونکہ گندی جگہ پراللہکا ذکرممنوع ہے اور ننگے ہو کر تو بات کرنا ہی منع ہے۔چونکہ پاخانہ میں گندے جنات رہتے ہیں،اس لیے یہ دعا پڑھنی چاہیئے۔خبث اور خبائث کے بہت معنی ہیں یہاں وہ ہی معنے مناسب ہیں جو ہم نے کئے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 337