Main Icon

باب : پاخانے کے آداب کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 361

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ الْحَكَمِ بْنِ سُفْيَانَ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَالَ تَوَضَّأَ وَنَضَحَ فَرْجَهٗ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن الحكم بن سفيان قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم إذا بال توضأ ونضح فرجه. رواه أبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حکیم ابن سفیان سے فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب پیشاب کرتے تو وضو فرماتے اور شرمگاہ(رومالی)پر چھینٹا دیتے ۱؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎سفیان ابن حکم کی صحابیت میں اختلاف ہے،نیز ان کا نام یا حکم ابن سفیان ہے یا سفیان ابن حکم۔رومالی پر چھینٹا مارنا دفع وسوسہ کے لیے اکسیر ہے۔بعض علماء ہر وضو کے بعد اس کے چھینٹے کو مستحب کہتے ہیں۔بعض فرماتے ہیں کہ اگر پیشاب کے بعد وضو کیا جائے تو چھینٹا مار لیا جائے تاکہ اگر بعدمیں رومالی پرتری نظر آئے تو اس کے پیشاب ہونے کا احتمال نہ رہے یہی صحیح ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 361