Main Icon

باب : پاخانے کے آداب کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 348

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَتْ يَدُ رَسُولِ اللَّهِ -صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْيُمْنَى لِطُهُورِهِ وَطَعَامِهِ، وَكَانَتْ يَدُهُ الْيُسَرى لِخَلَائِهِ وَمَا كَانَ مِنْ أَذَى. رَوَاهُ أَبُو داوَدَ.

وعن عائشة قالت: كانت يد رسول الله -صلى الله عليه وسلم - اليمنى لطهوره وطعامه، وكانت يده اليسرى لخلائه وما كان من أذى. رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عائشہ سے فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا داہنا ہاتھ طہارت اور کھانے کے لیے تھا اوربایاں ہاتھ استنجاء اور مکروہ کام کے لئے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی داہنے ہاتھ سے وضوء،غسل کرتے تھے اور پہلے اسی کو دھوتے تھے،نیز اسی سے کھانا کھاتے تھے اور پانی پیتے تھے۔اوربائیں ہاتھ سے استنجاء،ناک کی صفائی،تھوک کا پھینکنا وغیرہ،ہر وہ کام جس سے دل کراہت کرے کرتے تھے۔لہذا ایک ہاتھ کے کام دوسرے سے نہ کرو۔ مرقاۃ نے فرمایا کہ دینی کتابیں داہنے ہاتھ سے پکڑو اور جو تابائیں ہاتھ سے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 348