Main Icon

باب : پاخانے کے آداب کا باب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 362

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رُقَيْقَةَ قَالَتْ: كانَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدَحٌ مِنْ عَيْدَانٍ تَحْتَ سَرِيرِهٖ يَبُوْلُ فِيْهِ بِاللَّيْلِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن أميمة بنت رقيقة قالت: كان للنبي صلى الله عليه وسلم قدح من عيدان تحت سريره يبول فيه بالليل. رواه أبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے امیمہ بنت رقیقہ سے ۱؎فرماتی ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لکڑی کا پیالہ تھا جو آپ کے تخت کے نیچے رکھا رہتا تھا جس میں رات کو پیشاب کرتے تھے۲؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ صحابیہ ہیں،آپ کے والد کا نام عبداللہاور ماں کا نام رقیقہ ہے،یا حضور کی پھوپھی ہیں یعنی آپ کے والد کی ماں شریکی ہمشیرہ یا حضرت خدیجہ رضی اللہ عنھا کی بہن،اور ہوسکتا ہے کہ یہ دونوں رشتے ہوں۔
۲
؎عِیْدَ انٌیاعُوْدٌکی جمع ہے۔(بمعنی لکڑی)یاعِیْدَانِیَّۃٌکی،بمعنی درخت کھجور۔سرکار اکثر زمین پرسوتے تھےصلی اللہ علیہ وسلم اور کبھی تخت پر بھی،پائنتی کی طرف یہ پیالہ رہتا تھا تاکہ پیشاب کے لیے سردی وغیرہ میں باہر نہ جانا پڑے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 362