Main Icon

باب:حضرت علی ابن ابی طالب رضی الله عنہ کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6105

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ بِسَدِّ الْأَبْوَابِ إِلَّا بَابَ عَلِيٍّ. رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

وعن ابن عباس أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمر بسد الأبواب إلا باب علي. رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے کہ رسول الله صلی الله علیہ و سلم نے تمام دروازوں کے بند کرنے کا حکم دیا سواء حضرت علی کے دروازے کے ۱؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جن صحابہ کے گھروں کے دروازے مسجد نبوی میں تھے ان تمام دروازوں کے بند کردینے کا حکم دیا سواء حضرت علی کے دروازے کے کہ وہ مسجد میں ہی رہا،اس کی پوری بحث باب مناقب ابوبکر میں گزرچکی۔حضرت ابوبکر صدیق کا دروازہ بھی مسجد نبوی میں رکھا گیا حضرت صدیق اکبر کا دروازہ مسجد میں رہنا مسلم،بخاری کی روایت سے ثابت ہے جیسا کہباب مناقب ابی بکر الصدیقمیں گزر گیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6105