Main Icon

باب:حضرت علی ابن ابی طالب رضی الله عنہ کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6091

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ كُنْتُ مَوْلَاهُ فَعَلِيٌّ مَوْلَاهُ» . رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِيّ

وعن زيد بن أرقم أن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «من كنت مولاه فعلي مولاه» . رواه أحمد والترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت زید ابن ارقم سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ جس کا میں مولٰی ہوں اس کے علی مولٰی ہیں ۱؎(ترمذی،احمد)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں بھی مولٰی بمعنی خلیفہ نہیں بلکہ بمعنی مددگار یا بمعنی دوست ہے جسے حضور سے محبت ہے اسے حضرت علی سے محبت ہونی ضروری ہے،اگر مولٰی بمعنی خلیفہ ہو تو بتاؤ کہ حضور انور کس کے خلیفہ تھے اور جو لوگ حضور کے زمانہ میں شہید یا فوت ہوئے ان کے علی خلیفہ کیسے ہوئے ہاں آپ محبوب،مددگار،دوست ہر مؤمن کے ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6091