Main Icon

باب:حضرت علی ابن ابی طالب رضی الله عنہ کے فضائل - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 6090

فضائل کا بیان - جلد 8

حدیث مبارکہ

عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ «إِنَّ عَلِيًّا مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَهُوَ وَلِيُّ كُلِّ مُؤْمِنٍ» . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ

عن عمران بن حصين أن النبي صلى الله عليه وسلم قال «إن عليا مني وأنا منه وهو ولي كل مؤمن» . رواه الترمذي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمران ابن حصین سے کہ نبی صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا کہ علی مجھ سے ہیں میں علی سے ہوں اور وہ ہر مؤمن کے ولی ہیں ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یہاں ولی بمعنی خلیفہ نہیں بلکہ بمعنی دوست یا بمعنی مددگار ہے جیسے رب فرماتاہے:"اِنَّمَا وَلِیُّکُمُ اللهُ وَ رَسُوۡلُہٗ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوا"وہاں بھی ولی بمعنی مددگار ہے۔اس فرمان سے دو مسئلے معلوم ہوئے: ایک یہ کہ مصیبت میں یاعلی مدد کہنا جائز ہے کیونکہ حضرت علی ہر مؤمن کے مدد گار ہیں تا قیامت۔دوسرے یہ کہ آپ کو مولٰی علی کہنا جائز ہے کہ آپ ہر مسلمان کے ولی اور مولٰی ہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 6090