Main Icon

باب : قیامت کے سامنے والی علامات اور دجّال کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5487

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصّديق قَالَ:حَدَّثَنَا رَسُولُ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "الدَّجَّالُ يَخْرُجُ مِنْ أَرْضٍ بِالْمَشْرِقِ يُقَالُ لَهَا: خُرَاسَانُ، يَتْبَعُهُ أَقْوَامٌ كَأَنَّ وُجُوهَهُمُ المَجَانُّ المُطَرَّقَةُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن عمرو بن حريث عن أبي بكر الصديق قال:حدثنا رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "الدجال يخرج من أرض بالمشرق يقال لها: خراسان، يتبعه أقوام كأن وجوههم المجان المطرقة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عمرو ابن حریث سے ۱∞؎وہ حضرت ابوبکر صدیق سے راوی فرمایا ہم کو رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم نے خبر دی فرمایا دجال مشرقی زمین سے نکلے گا جسے خراسان کہا جاتا ہے اس کے پیچھے کچھ قومیں ہوں گی گویا ان کے چہرے کٹی ہوئی ڈھالیں ہیں ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام عمرو ابن حریث ہے،کنیت ابو سعید قرشی مخزومی ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات شریف کے وقت بارہ برس کے تھے،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سر پر ہاتھ شریف پھیرا ہے،دعائیں دی ہیں،آخر میں کوفہ میں رہے۔۲؎خراسان پورے علاقہ کا نام ہے،پھر ایک شہر کا نام بھی ہے،یہ علاقہ ایران کے ملک میں ہے۔فقیر نے وہ علاقہ دیکھا ہے اس کا ایک حصہ ہرات تک پھیلا ہوا ہے،ہرات افغانستان کا ایک مشہور شہر ہے اس کی اتباع کرنے والے وہ ترک ہوں گے جن کی تحقیق ہم پہلے کرچکے ہیں یہ موجودہ ترک نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5487