Main Icon

باب : قیامت کے سامنے والی علامات اور دجّال کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5478

فتنوں کا بیان - جلد 7

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ -صلى اللَّه عليه وسلم- قَالَ: "يَتْبَعُ الدَّجَّالَ مِنْ يَهُودِ أصفَهانَ سَبْعُونَ أَلْفًا عَلَيْهِم الطَّيَالِسَةُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن أنس عن رسول الله -صلى الله عليه وسلم- قال: "يتبع الدجال من يهود أصفهان سبعون ألفا عليهم الطيالسة". رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے وہ رسول الله صلی اللہ علیہ و سلم سے راوی فرمایا کہ اصفہان کے یہود میں سے ستر ہزار آدمی دجال کی پیروی کرلیں گے ۱∞؎جن پر طیلسان لباس ہوگا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎معلوم ہوا کہ اس زمانہ میں یہود شہر اصفہان میں کثرت سے ہوں گے۔اصفہان ایران کا مشہور شہر ہے میں نے وہاں کی سیر کی ہے یہاں ہی دجال کا زور زیادہ ہوگا اور دجال کے پہلے مددگار و معاون یہود ہوں گے،بعض نے کہا کہ دجال خود یہود میں سے ہوگا۔۲؎طیالسہجمع ہےطیلسانکی جو معرب ہے تالسان کا۔تالسان وہ خاص رومال ہے جس سے سر اور کندھا ڈھکا جاتا ہے یا کوئی اور خاص لباس۔طیلسان پہننے سے ممانعت بھی آتی ہے اور حضور انور صلی اللہ علیہ و سلم سے اس کا پہننا بھی ثابت ہے،جب تک یہ یہود کا نشان خاص رہا ممنوع رہا،جب اس کا رواج عام ہوگیا تب حضور نے پہنا تمام لباسوں کا یہ ہی حال کہ جو کفار کی علامت ہوں ان سے بچے اور جب علامت نہ رہیں مشترک بن جاویں تو جائز ہیں۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 7 , حدیث نمبر: 5478