Main Icon

باب: بقر عید کے دن کا خطبہ اور تشریق کے دنوں کی رمی اور رخصتی طواف - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2673

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْمَلْ فِي السَّبْعِ الَّذِي أَفَاضَ فِيهِ. رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَابْنُ مَاجَهْ

وعن ابن عباس: أن النبي صلى الله عليه وسلم لم يرمل في السبع الذي أفاض فيه. رواه أبو داود وابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت حضرت ابن عباس سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے طواف زیارت کے سات چکروں میں رمل نہ کیا ۱؎(ابوداؤد،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎رمل نہ تو طواف زیارت میں ہے نہ طواف وداع میں صرف طواف قدوم میں ہے۔رمل کے معنے پہلے عرض کئے جاچکے ہیں کہ طواف کے پہلے تین چکروں میں سینہ تان کر اکڑتے ہوئے چلنا رمل کہلاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2673