Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 508

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عُكَيْمٍ قَالَ: أَتَانَا كِتَابُ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "أَنْ لَا تَنْتَفِعُوْا مِنَ الْمَيْتَةِ بِإِهَابٍ وَلَا عَصَبٍ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ وَابْنُ مَاجَهْ.

وعن عبد الله بن عكيم قال: أتانا كتاب رسول الله صلى الله عليه وسلم: "أن لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا عصب". رواه الترمذي وأبو داود والنسائي وابن ماجه.

حدیث ترجمہ

اور روایت ہے عبداللہ ابن عکیم سے ۱؎فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کا خط آیا کہ تم نہ مردار کی کھال سے نفع اٹھاؤ نہ پٹھے سے۲؎(ترمذی،ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎آپ تابعین میں سے ہیں کہ حضور کا زمانہ پایامگر ملاقات نہ کرسکے،قبیلہ بنی باہلہ سے ہیں یا جہنیہ سے،حضرت عمر فاروق،ابن مسعود،حضرت حذیفہ سے ملاقات ہے،کوفہ میں قیام رہا۔
۲
؎کچی کھال کو اہاب کہتے ہیں اورپکی کوجلد۔مردار کی کچی کھال بھی نجس ہے اور پٹھا بھی کہ نہ اس سے نفع لیناجائز نہ اس کی تجارت حلال۔پکانے اور خشک کرنے کے بعد سب کچھ جائز ہے کہ مردار کا سینگ،ناخن وغیرہ جن میں زندگی کا اثر نہیں ہوتا اورجن کے کاٹنے سے اسے تکلیف بھی نہیں ہوتی ان سے نفع اٹھانا مطلقًا جائزہے،یہی تمام آئمہ کا مذہب ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 508