Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 503

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِيْ هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "إِذَا وَطِئَ أَحَدُكُمْ بِنَعْلِهِ الأَذٰى فَإِنَّ التُّرَابَ لَهٗ طَهُوْرٌ". رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ. وَلِابْنِ مَاجَهْ مَعْنَاهُ.

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "إذا وطئ أحدكم بنعله الأذى فإن التراب له طهور". رواه أبو داود. ولابن ماجه معناه.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب تم میں سے کوئی اپنے جوتے سے پلیدی کو روندے تو مٹی اس کے لیئے پاکی ہے ۱؎(ابوداؤد) اورابن ماجہ کی روایت میں اس کے معنی ہیں۔

شرح حدیث

۱∞؎یہاں نجاست سے سوکھی ناپاکی مرادہے یعنی اگر جوتے یا چمڑے کے موزے سے سوکھی ناپاکی لگ جائے تو آئندہ چلنے کی وجہ سے وہ الگ ہوجائے گی،نیز اگر گیلی ناپاکی بھی جوتے وغیرہ میں لگ کر سوکھ جائے وہ بھی زمین سے رگڑ کھاکر پاک ہوجاتی ہے مگر تر ناپاکی جب تک کہ تر رہے رگڑ سے پاک نہیں ہوسکتی،نیز غیرول والی نجاست جیسے پیشاب یا شراب اگر جوتے یا موزے میں لگ کر سوکھ جائے تو بغیر دھوئے پاک نہیں ہوگا،یہ حدیث مجمل ہے اس کی تفصیل کتب فقہ سے معلوم کرو۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 503