Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 495

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الأَسْوَدِ وَهَمَّامٍ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَفْرُكُ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

وعن الأسود وهمام عن عائشة قالت: كنت أفرك المني من ثوب رسول الله صلى الله عليه وسلم . رواه مسلم.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت اسود ۱؎اورہمام سے۲؎وہ حضرت عائشہ سے راوی فرماتی ہیں کہ میں حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے منی مل دیتی تھی(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎آپ کا نام اسود ابن ہلال محاربی نخعی ہے،علقمہ ابن قیس کے بھتیجے ہیں،ابراہیم نخعی کے ماموں،حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا،دیدار نہ کرسکے،خلفائے راشدین کے ساتھیوں میں سے ہیں،۸۰ حج وعمرے کئے،تاوفات ہمیشہ روزہ دار رہے اور دو شب میں ایک ختم قرآن کرتے تھے، ۸۴ھمیں وصال ہوا۔(مرقاۃ و اشعہ)
۲
؎آپ نخی تابعی کوفی ہیں، ۶۵ھمیں وفات پائی،حضرت عائشہ صدیقہ و ابن مسعود وغیرہم صحابہ کی زیارت کی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 495