Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 502

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَفِيْ رِوَايَةٍ لِأَبِيْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ عَنْ أَبِي السَّمْحِ قَالَ: "يُغْسَلُ مِنْ بَوْلِ الْجَارِيَةِ وَيُرَشُّ مِنْ بَوْلِ الْغُلَامِ".

وفي رواية لأبي داود والنسائي عن أبي السمح قال: "يغسل من بول الجارية ويرش من بول الغلام".

حدیث ترجمہ

اور ابوداؤد اور نسائی کی روایت میں ابی سمح سے ہے فرماتے ہیں کہ لڑکی کے پیشاب سے دھویاجاتا ہے اور لڑکے کے پیشاب پر چھینٹا دیا جاتا ہے٤؎

شرح حدیث

٤؎یرشحضرت ابو سمح کا اپنا قول ہے نہ کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان،وہ اپنے خیال میںینضحکے معنی کررہے ہیں۔ہم پہلے عرض کرچکے ہیںنضحکے معنی پانی بہانا ہے نہ کہ چھینٹا مارنا۔خیال رہے کہ ابو سمح کا نام ایاد ہے اور آپ حضور کے آزاد کردہ غلام و خادم ہیں،بعض علماء نے فرمایا کہ چھوٹے لڑکوں کو عمومًا والد اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور مجلسوں میں لے جاتے ہیں اس لئے ان کے پیشاب دھونے میں آسانی کی گئی،لڑکیاں اکثر ماں کی گود ہی میں رہتی ہیں،اس لئے اس کی نرمی کی ضرورت نہ تھی۔واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب!

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 502