Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 500

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ سَوْدَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: مَاتَتْ لَنَا شَاةٌ فَدَبَغْنَا مَسْكَهَا،ثُمَّ مَا زِلْنَا نَنْبِذُ فِيْهِ حَتّٰى صَارَ شَنًّا. رَوَاهُ البُخَارِيُّ.

وعن سودة زوج النبي صلى الله عليه وسلم قالت: ماتت لنا شاة فدبغنا مسكها،ثم ما زلنا ننبذ فيه حتى صار شنا. رواه البخاري.

حدیث ترجمہ

روایت ہے سودہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیوی سے فرماتی ہیں کہ ہماری بکری مرگئی ہم نے اس کا چمڑا پکالیا پھرہم اس میں نبیذ بناتے رہے حتی کہ وہ پرانی مشک بن گئی ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس سےمعلوم ہوا کہ مردار کی کھال اگر پختہ طور پر پکالی جائے تو بھیگ کربھی ناپاک نہ ہوگی،ہاں اگر صرف دھوپ سے پکائی گئی ہے تو بھیگ کربدبوبھی دے گی اورناپاک بھی ہوجائے گی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 500