Main Icon

باب : نجاستوں کے پاک کرنے کاباب - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 505

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ مَعْدِيْ كَرِبَ قَالَ: نَهٰى رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُبْسِ جُلُودِ السِّبَاعِ وَالرُّكُوبِ عَلَيْهَا. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ.

وعن المقدام بن معدي كرب قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن لبس جلود السباع والركوب عليها. رواه أبو داود والنسائي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت مقدام ابن معدیکرب سے ۱؎فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھال پہننے اور اس پر سوارہونے سے منع فرمایا ۲؎(ابو داؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎مشہور صحابی ہیں،اہل شام سے ہیں،قبیلہ بنی کندہ سے ہیں،شامیوں کا وفد اسلام لانے کے لئے جو حضور کی خدمت میں حاضر ہوا اس میں آپ بھی تھے،حمّص میں قیام رہا، ۸۷ھمیں شام میں وفات پائی۔
۲
؎اس لئے نہیں کہ وہ نجس ہیں بلکہ اس لئے کہ اس سے تکبروغرور پیدا ہوتا ہے اور یہ ممانعت تنزیہی ہے۔درندوں کی کھال پرسوار ہونا،بیٹھنا،ان کی پوستین پہننا وغیرہ سب مکروہ وتقویٰ کے خلاف ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 505