Main Icon

باب : ایمان کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 36

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ عُبَادَةَ ابْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:مَنْ شَهِدَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله ِ حَرَّمَ اللهُ عَلَيْهِ النَّارُ» رَوَاہٗ مُسْلِمٌ

عن عبادة ابن الصامت قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول:من شهد أن لا إله إلا الله وأن محمدا رسول الله حرم الله عليه النار» رواہ مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے عبادہ ابن صامت سے فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا جو گواہی دے کہ الله کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں اور یقینًا محمد الله کے رسول ہیں الله تعالٰی اس پر آگ حرام کرے گا ۱؎(مسلم )

شرح حدیث

۱∞؎اس کی شرح پہلے گزر چکی کہ اس سے مراد تمامی اسلامی عقائد قبول کرلینا ہے اور مطلب یہ ہے کہ جس کے عقائد درست ہیں وہ دوزخ میں ہمیشہ نہ رہے گا،یا اس سے وہ شخص مراد ہے جو ایمان لاتے ہی فوت ہوجائے،یا یہ حدیث اس وقت کی ہے جب احکام شرعیہ بالکل نہ آئے تھے۔بہرحال یہ حدیث دیگر احادیث کے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 36