Main Icon

باب : ایمان کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 21

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَفِي رِوَايَةٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: وَأَمَّا شَتْمُهٗ إِيَّايَ فَقَوْلُهٗ: لِيْ وَلَدٌ وَسُبْحَانِيْ أَنْ أَتَّخِذَ صَاحِبَةً أَوْ وَلَدًا رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ

وفي رواية عن ابن عباس: وأما شتمه إياي فقوله: لي ولد وسبحاني أن أتخذ صاحبة أو ولدا رواه البخاري

حدیث ترجمہ

حضرت ابن عباس کی روایت میں یوں ہے کہ انسان کا مجھے گالی دینا اس کی یہ بکواس ہے کہ میں صاحبِ اولادہوں میں اس سے پاک ہوں کہ بیوی بچے اختیارکروں ۱؎(بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ بیوی خاوند کی ہم جنس ہی ہوسکتی ہے۔انسان کی بیوی جنّاتنی یا گائےبھینس نہیں ہوسکتی،اگرنعوذ باللّٰهِرب کی بیوی ہوتی تو وہ اس کی ہم جنس بلکہ اس کی ہم قوم بھی ہوتی، رب جنس و قوم سے پاک ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 21