Main Icon

باب : ایمان کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 32

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللهِ وَالْبُغْضُ فِي اللهِ».رَوَاهُ أَبُو دَاوٗدُ

وعن أبي ذر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «أفضل الأعمال الحب في الله والبغض في الله».رواه أبو داود

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوذر سے فرماتے ہیں۔فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بہترین عمل الله کے لئے محبت اور الله کے لئے عداوت ہے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎کیونکہ دوسرے اعمال قالب سے ادا ہوتے ہیں اور الله کے لیے محبت و عداوت دل سے وہ سب بدنی عبادات ہیں یہ دل کی عبادت کیونکہ الله کے لیے محبت جبھی ہوگی جب الله سے محبت ہوگی اور الله کی محبّت اس کے تمام احکام کی محبّت کا ذریعہ ہے۔امام غزالی فرماتے ہیں:اگر کوئی شخص باورچی سے اس لیے محبّت کرے کہ اس سے اچھا کھانا پکوا کر فقراء کو بانٹے تویہ الله کے لیے محبّت ہے۔اور اگر عالم دین سے اس لیے محبّت کرے کہ اس سے علم دین سیکھ کر دنیا کمائے تو یہ دنیا کے لیے محبّت ہے۔(اشعۃ اللمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 32