Main Icon

باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5026

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَعُمُدًا مِنْ يَاقُوتٍ عَلَيْهَا غُرَفٌ مِنْ زَبَرْجَدٍ لَهَا أَبْوَابٌ مُفَتَّحَةٌ تُضِيءُ كَمَا يُضِيءُ الْكَوْكَبُ الدُّرِّيُّ .فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللّٰهِ مَنْ يَسْكُنُهَا؟ قَالَ: الْمُتَحَابُّونَ فِي اللّٰهِ وَالْمُتَجَالِسُونَ فِي اللّٰهِ وَالْمُتَلَاقُونَ فِي اللّٰهِ . رَوَى البَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الثَّلَاثَةَ فِي شُعَبِ الإِيمَانِ

وعن أبي هريرة قال: كنت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إن في الجنة لعمدا من ياقوت عليها غرف من زبرجد لها أبواب مفتحة تضيء كما يضيء الكوكب الدري .فقالوا: يا رسول الله من يسكنها؟ قال: المتحابون في الله والمتجالسون في الله والمتلاقون في الله . روى البيهقي الأحاديث الثلاثة في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں کہ میں رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا تو رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جنت میں یاقوت کے کچھ ستون ہیں جن پر زبرجد کے بالا خانہ ہیں ۱∞؎ان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ایسے چمکتے ہیں جیسے روشن تارہ چمکتا ہے،صحابہ نے عرض کیا یارسول الله (صلی اللہ علیہ و سلم) ان میں کون رہے گا فرمایا الله کی راہ میں محبت کرنے والے ۲؎الله کی راہ میں مل بیٹھنے والے،الله کی راہ میں ملاقاتیں کرنے والے۳؎یہ تینوں حدیثیں بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کیں۔

شرح حدیث

۱∞؎سبحان الله!ستون یاقوت کے اور بالا خانے زبرجد کے بہت ہی شاندار ہوئے۔غرفجمع ہےغرفہکی بمعنی بالاخانہ کھڑکی کو غرفہ کہنا مجازًا ہے کہ اکثر وہ بھی بالاخانہ میں ہوتی ہے۔
۲
؎یہ جگہ تو صرف محبت فی سبیل اللہ کی جزا ہے اس محبت فی سبیل الله سے جو اچھے نتیجے نکلتے ہیں ان کے ثواب علیٰحدہ ہیں۔
۳
؎یعنی ان تینوں کاموں میں سے ایک کام کرنے والے یا تینوں کام کرنے والے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5026