Main Icon

باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5022

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا أَحَبَّ عَبْدٌ عَبْدًا لِلّٰهِ إِلَّا أَكْرَمَ رَبَّهٗ عَزَّ وَجَلَّ . رَوَاهُ أَحْمَدُ

وعن أبي أمامة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرم ربه عز وجل . رواه أحمد

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو امامہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ کوئی بندہ کسی بندے سے الله کے لیے نہیں محبت کرتا مگر وہ اپنے رب عزوجل کا احترام کرتا ہے ۱∞؎(احمد)

شرح حدیث

۱∞؎سبحان الله!بہت ایمان افروز فرمان ہے الله تعالٰی کے مقبولوں سے محبت ان کی تعظیم رضا الٰہی کے لیے ہو تو وہ رب تعالٰی کی تعظیم و احترام ہے براہ راست الله تعالٰی سے محبت بہت مشکل ہے،اس کریم سے محبت کرنا ہو تو اس کے مقبولوں سے محبت کرو جیسے براہ راست الله تعالٰی کو سجدہ ناممکن ہے الله کو سجدہ کرنا ہو تو کعبہ معظمہ کی طرف کرو یہ حضرات محبت الٰہی کا کعبہ ہیں۔اعلیٰ حضرت قدس سرہٗ نے فرمایا
حی وباقی جس کی کرتا ہے ثناء مرتے دم تک اس کی مدحت کیجئے
جس کا حسن الله کو بھی بھا گیا اس پیارے سے محبت کیجئے

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5022