Main Icon

باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5023

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَسمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ أَنَّهَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ بِخِيَارِكُمْ؟ قَالُوا: بَلٰى يَا رَسُولَ اللّٰهِ قَالَ: خِيَارُكُمُ الَّذِينَ إِذَا رُؤوا ذُكِرَ اللهَ رَوَاهُ ابْنُ مَاجَه

وعن أسماء بنت يزيد أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: ألا أنبئكم بخياركم؟ قالوا: بلى يا رسول الله قال: خياركم الذين إذا رؤوا ذكر الله رواه ابن ماجه

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت اسماء بنت یزید سے انہوں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ کیا میں تمہیں بہترین مسلمان کی خبر نہ دوں ۱∞؎صحابہ نے عرض کیا ہاں یارسول الله فرمایا تم میں بہترین وہ ہیں کہ جو جب دیکھے جائیں تو خدا یاد آجائے ۲؎(ابن ماجہ)

شرح حدیث

۱∞؎سبحان الله!یہ حضور کی سخا کے جلوے ہیں کبھی فقیر داتا سے سوال کرتے ہیں اور کبھی داتا خود فقیر سے اس کی حاجت پوچھ پوچھ کر حاجت روائی فرماتے ہیں۔اس فرمان عالی کی ضرورت تو لوگوں کو ہے مگر وہ ہماری ضرورتوں سے بھی خبردار ہیں۔خیارجمع ہےخیرکی بمعنی افضل و بہترین اور رب تعالٰی کو زیادہ پیارے۔
۲
؎اس فرمان عالی کی شرحباب حفظ اللسانکی تیسری فصل کے آخر میں کردی گئی بعض لوگوں کے چہروں پر انوار ربانی تجلیات رحمانی ظاہر ہوتی ہیں ان کے اعمال و افعال سنت کے مطابق ہوتے ہیں انہیں دیکھ کر مؤمنوں کے ایمان تازہ ہوجاتے ہیں،فقیر کے دادا پیر حضور اشرفی میاں جیلانی قدس سرہ بالکل ہم شکل حضور غوث الثقلین تھے جہاں بیٹھ جاتے تھے مسلم وغیرمسلم زائرین کا ہجوم لگ جاتا تھا،بہت لوگ انہیں دیکھ کر ہی مسلمان ہوگئے،یہ ہے اس حدیث کی جیتی جاگتی تفسیر،بعض بزرگوں کے پاس بیٹھ کر قلب جاری ہوجاتا ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5023