Main Icon

باب:الله کی راہ میں محبت اور الله کی محبت کا بیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5018

اچھی باتوں کا بیان - جلد 6

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي سَعِيْدٍ أَنَّهٗ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لَا تُصَاحِبْ إِلَّا مُؤْمِنًا وَلَا يَأْكُلْ طَعَامَكَ إِلَّا تَقِيٌّ . رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَأَبُوْدَاوُدَ وَالدَّارِمِيُّ

وعن أبي سعيد أنه سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: لا تصاحب إلا مؤمنا ولا يأكل طعامك إلا تقي . رواه الترمذي وأبوداود والدارمي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوسعید سے انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ نہ ساتھ رہو مگر مؤمن کے ۱∞؎اور تمہارا کھانا نہ کھائے مگر پرہیزگار ۲؎(ترمذی، ابوداؤد،دارمی)۳؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی اگرچہ محب کے اعمال محبوب جیسے نہ ہوں مگر محبت کی بنا پر الله تعالٰی اسے محبوب سے جدا نہ کرے گا، پھول کے ساتھ گھاس بندھ جاوے تو گلدستہ میں اس کی بھی عزت ہوجاتی ہے،اگر کسی گنہگار کو حضور احمد مختار صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت نصیب ہوجاوے توان شاءاللهحضور ہی کے ساتھ ہوا۔
۲
؎یعنی کفار و منافقین کی ہمراہی اختیار نہ کرو،مخلص مؤمنوں کی خصوصًا ان کی جو تم کواپنی صحبت میں کامل مکمل کردے،تم کو الله رسول کے رنگ میں رنگ دے ان کی ہمراہی ان کے ساتھ رہنا ان کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اختیار کرو۔
۳
؎یہ فرمان بہت جامع ہے یعنی روزی حلال کماؤ تاکہ نیک لوگوں کے لائق بنو اور کوشش کرو کہ تمہاری روزی کفار و فساق منافقین نہ کھائیں الله کے مقبول بندے کھائیں،جو کھا کر نماز پڑھیں عبادات کریں اور انکے ثواب میں تمہارا بھی حصہ ہو تم کو دعائیں دیں تو تمہارا بھلا ہوجائے،اس کا کھانا دانہ کی وجہ سے انہیں تم سے محبت،الفت ہوجاوے،یہ الفت خدا رسی کا ذریعہ بنے کھانے میں کپڑا اور دوسرے خرچ بھی داخل ہیں۔اس حدیث کی تائید اس آیت سے ہوتی ہے"وَ یُطْعِمُوۡنَ الطَّعَامَ عَلٰی حُبِّہٖ مِسْکِیۡنًا وَّ یَتِیۡمًا وَّ اَسِیۡرًا"اب تو مسلمانوں کی کمائی میراثی،بھانڈ،قوال کھاتے ہیں یا پھر حاکم حکیم وکیلوں کے ہاتھ لگتی ہے الله تعالٰی نیک توفیق دے،اس حدیث کو ہمارے لیے مشعل راہ بنائے،ہماری کمائی میں علماء صالحین طلباء کا حصہ ہو، حج و زیارت میں خرچ ہو،ایسی جگہ خرچ ہو جہاں خرچ سے الله رسول خوش ہوجاویں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 6 , حدیث نمبر: 5018