Main Icon

باب:قصاص کابیان - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3479

قصاص کابیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "لَا أُعْفِي مَنْ قَتَلَ بعدَ أَخْذِ الدِّيَةِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.

وعن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "لا أعفي من قتل بعد أخذ الدية". رواه أبو داود.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت جابر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے ہم اس کو معافی نہ دیں گے جو دیت لینے کے بعد قتل کردے ۱؎(ابوداؤد)

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جو ولی مقتول قاتل سے دیت لے لے پھر اسے قتل بھی کردے تو اسے معاف نہ کیا جائے گا۔ (لایعفی)یا اسے میں نہ معاف کروں گا(لااعفی)۔اس حدیث کی بنا پر بعض علماء نے فرمایا کہ ایسے ولی کو جو دیت لےکر بھی قاتل کوقتل کردے قتل کیا جائے گا مگر مذہب جمہور یہ ہے کہ اسے قتل نہ کیا جائے گا بلکہ کوئی اور سزا دی جائے گی۔اسےلا اعفیباب افعال کا ماضی مجہول بھی پڑھا گیا ہے جملہ بد دعا یعنی اکرے اس کو معاف نہ کیا جائے،غرضکہ جمہور علماء کے نزدیک اس معاف نہ فرمانے سے مراد قتل کر دینا نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3479