Main Icon

باب:بیویوں سے رفاقت کا بیان اور ہر ایک کے حقوق کیا ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3264

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيرَة قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَكْمَلُ الْمُؤْمِنِينَ إِيمَانًا أَحْسَنُهُمْ خُلُقًا، وَخِيَارُكُمْ خِيَارُكُمْ لِنِسَائِهِمْ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ وَقَالَ: هَذَا حَدِيْثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَرَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ إِلَى قَوْلِهِ: "خُلُقًا".

وعن أبي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "أكمل المؤمنين إيمانا أحسنهم خلقا، وخياركم خياركم لنسائهم". رواه الترمذي وقال: هذا حديث حسن صحيح، ورواه أبو داود إلى قوله: "خلقا".

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اصلی اللہ علیہ و سلم نے مؤمنوں سے کامل تر مؤمن اچھے اخلاق والا ہے ۱؎اور تم میں بہترین وہ ہے جو اپنی بیویوں سے بہترین ہو ۲؎(ترمذی)اور فرمایا یہ حدیث حسن صحیح ہے۔(ابوداؤد)خلقاتک۔

شرح حدیث

۱∞؎خلق حسن وہ عادت ہے جس سے ارسول بھی راضی رہیں اور مخلوق بھی،یہ ہے بہت مشکل مگر جسے یہ نصیب ہو جائے اس کے دونوں جہان سنبھل جاتے ہیں۔
۲
؎کیونکہ بیوی صرف خاوند کی خاطر اپنے سارے میکے والوں کو چھوڑ دیتی ہے اگر خاوند بھی اس پر ظلم کرے تو وہ کس کی ہو کررہے، کمزور پر مہربانی سنت الہیہ بھی ہے سنت رسول بھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3264