Main Icon

باب:بیویوں سے رفاقت کا بیان اور ہر ایک کے حقوق کیا ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 3256

نکاح کا بیان - جلد 5

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : "أَيُّمَا امْرَأَةٍ مَاتَتْ وَزَوْجُهَا عَنْهَا رَاضٍ دَخَلَتِ الْجَنَّةَ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.

وعن أم سلمة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : "أيما امرأة ماتت وزوجها عنها راض دخلت الجنة". رواه الترمذي.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ سے فرماتی ہیں فرمایا رسولصلی اللہ علیہ و سلم نے کہ جو عورت مرجائے اس حال میں کہ اس کا خاوند اس سے راضی ہوا؎تو جنت میں جائے گی ۲؎(ترمذی)

شرح حدیث

۱∞؎یہاں خاوند سے مراد مسلمان عالم متقی خاوند ہے(مرقات)یہ قیود بہت ہی مناسب ہیں،بعض بے دین خاوند تو عورت کی نماز سے ناراض ہوتے ہیں اس کے گانے بجانے،سنیما جانے،بے پردہ پھرنے سے راضی ہوتے ہیں یہ رضا بے ایمانی ہے۔
۲
؎مرتے ہی روحانی طور پر یا بعد قیامت جسمانی طور پر،کیونکہ اس نیک بی بی نےکے حقوق بھی ادا کیے بندے کے حقوق بھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 5 , حدیث نمبر: 3256