Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2694

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَنَسٍ قَالَ: احْتَجَمَ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ عَلٰى ظَهْرِ الْقَدَمِ مِنْ وَجَعٍ كَانَ بِهٖ . رَوَاهُ أَبُوْ دَاوُدَ وَالنَّسَائِيُّ

وعن أنس قال: احتجم رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو محرم على ظهر القدم من وجع كان به . رواه أبو داود والنسائي

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت انس سے فرماتے ہیں ۱؎کہ رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بحالت احرام ایک درد کی وجہ سے جو آپ کو تھا قدم کی پشت پرپچھنے لگوائے ۱؎(ابوداؤد،نسائی)

شرح حدیث

۱∞؎چونکہ درمیان قدم پر بال ہوتے ہی نہیں لہذا وہاں فصد کی صورت میں بال دور کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا لہذا اس حدیث میں کسی تاویل یا توجیہ کی ضرورت نہیں،خصوصًا جب کہ یہ فصد عذر کی بنا پر تھی،عذر میں تو بال مونڈکر فصد لینا بھی جائز ہے اگرچہ فدیہ واجب ہوگا۔(لمعات واشعہ وغیرہ)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2694