Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2685

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: احْتَجَمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ (مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عباس قال: احتجم النبي صلى الله عليه وسلم وهو محرم (متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے بحالت احرام پچھنے لگوائے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎محرم کو پچھنے لگوانے بھی جائز ہیں جب کہ بال نہ ٹوٹے،کسی نے حضرت عائشہ صدیقہ سے پوچھا کہ محرم کو اپنا سریا بدن کھجلانا کیسا ؟ تو آپ نے فرمایا جائز ہے مگر بال نہ ٹوٹنے پائے۔(مرقات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2685