Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2681

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عُثْمَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنكِحُ وَلَا يَخْطُبُ . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عثمان قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان سے فرماتے ہیں فرمایا رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے محرم نہ نکاح کرے نہ کرائے اور نہ نکاح کا پیغام دے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎یہ حدیث امام شافعی و دیگر ان اماموں کی دلیل ہے جو فرماتے ہیں کہ بحالت احرام نکاح کرنا مکروہ تحریمی ہے،ہمارے امام اعظم کے نزدیک یہ نہی تنزیہی ہے یالا ینکحنفی مضارع کا صیغہ ہے یعنی بحالت احرام محرم اپنے ارکان ادا کرنے میں مشغول رہتا ہے اور دنیاوی کاموں میں پھنستا نہیں،یہاں کاموں کے لیے نہیں آیا ہے،ان کاموں کے لیے اور وقت ہیں اس لیے کہ خود حضورانور صلی اللّٰہ علیہ و سلم نے حضرت میمونہ سے بحالت احرام نکاح کیا ہے جیساکہ اگلی حدیث میں ہے۔بہرحال یہ کراہت تنزیہی ہے اور نکاح کرنے سے مراد ان کاموں میں پھنسنا ہے۔ (مرقات،اشعہ،لمعات)ورنہ ظاہر حدیث ان حضرات کے بھی خلاف ہے کیونکہ ان کے ہاں محرم کو نکاح کرنا حرام ہے،نکاح کی وکالت یا پیغام کو وہ بھی حرام نہیں فرماتے لہذا مذہب حنفی قوی ہے اور یہ حدیث احناف کے خلاف نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2681