Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2686

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَن عُثْمَان حَدَّثَ عَنْ رَسُولِ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الرَّجُلِ إِذَا اشْتَكٰى عَيْنَيْهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ ضَمَّدَهُمَا بِالصَّبِرِ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عثمان حدث عن رسول الله صلى الله عليه وسلم في الرجل إذا اشتكى عينيه وهو محرم ضمدهما بالصبر. رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عثمان سے آپ نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم سے اس شخص کے بارے میں حدیث نقل کی جس کی آنکھیں دکھتی ہوں اور وہ محرم ہو کہ ایلوے سے لیپ کرے ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎چونکہ ایلوے میں کوئی خاص خوشبو یا مہک نہیں اس لیے دواءً اس کا استعمال جائز ہے مگر خوشبودار سرمہ یا دوا لگانا ممنوع ہے جس سے صدقہ واجب ہوگا،مہندی لگانا محرم کو منع ہے کہ اس میں خوشبو ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2686