Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2684

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي أَيُّوبَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْسِلُ رَأْسَهٗ وَهُوَ مُحْرِمٌ(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن أبي أيوب: أن النبي صلى الله عليه وسلم كان يغسل رأسه وهو محرم(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابو ایوب سے کہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم بحالت احرام اپنا سر مبارک دھولیتے تھے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎احرام کی حالت میں سرمحض پانی سے دھونا جائز ہے جب کہ بال نہ ٹوٹے،خطمی سے دھونے میں قربانی واجب ہے۔(حنفی،مالکی)اشنان یا خوشبودار چیز سے دھونے میں صدقہ واجب ہے،بیری،صابن سے دھونا جائز ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2684