Main Icon

باب: جن چیزوں سے محرم بچے - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2679

کتاب ارکان حج - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ وَهُوَ يَقُولُ: «إِذَا لَمْ يَجِدِ الْمُحْرِمُ نَعْلَيْنِ لَبَسَ خُفَّيْنِ وَإِذَا لَمْ يَجِدْ إِزَارًا لَبَسَ سَرَاوِيلَ»
(مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ)

وعن ابن عباس قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يخطب وهو يقول: «إذا لم يجد المحرم نعلين لبس خفين وإذا لم يجد إزارا لبس سراويل»
(متفق عليه)

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابن عباس سے فرماتے ہیں میں نے رسولاللّٰهصلی اللّٰہ علیہ و سلم کو خطبہ دیتے سنا آپ فرماتے ہیں کہ جب محرم جوتے نہ پائے تو موزے پہن لے اور جب تہبند نہ پائے تو پائجامہ پہن لے ۱؎(مسلم،بخاری)

شرح حدیث

۱∞؎اس کا مطلب احناف کے یہاں یہ ہے کہ جس محرم کے پاس جوتا نہ ہو وہ موزے کاٹ کر پہنے جیساکہ پہلے گزر گیا مگر صدقہ پھربھی دینا ہوگا اور اگر تہبند نہ ہوتو پائجامہ چادر کی طرح لپیٹ لے اس میں فدیہ نہیں،اگر پائجامہ عادت کے مطابق پہنا تو دم یعنی قربانی دینا ہوگی، دوسرے اماموں کے ہاں اس کے اور معانی ہیں،امام شافعی کے ہاں موزے کاٹ کرپہننے میں فدیہ بھی نہیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2679