Main Icon

باب:جامع دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2501

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَن أُمِّ مَعْبدٍ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اَللّٰهُمَّ طَهِّرْ قَلْبِي مِنَ النِّفَاقِ وَعَمَلِي مِنَ الرِّيَاءِ وَلِسَانِي مِنَ الْكَذِبِ وَعَيْنِي مِنَ الْخِيَانَةِ فَإِنَّكَ تَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ» . رَوَاهُمَا الْبَيْهَقِيُّ فِي الدَّعَوَاتِ الْكَبِيرِ

وعن أم معبد قالت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «اللهم طهر قلبي من النفاق وعملي من الرياء ولساني من الكذب وعيني من الخيانة فإنك تعلم خائنة الأعين وما تخفي الصدور» . رواهما البيهقي في الدعوات الكبير

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام معبد سے ۱؎فرماتی ہیں میں نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و سلم کو فرماتے سنا الٰہی میرے دل کو نفاق سے اور میرے عمل کو دکھلاوے سے اور میری زبان کو جھوٹ سے اور میری آنکھ کو بددیانتی سے پاک رکھ ۲؎کیونکہ تو جانتا ہے خیانت والی آنکھ کو اور اس کو جسے سینے چھپاتے ہیں ۳؎یہ دونوں حدیثیں بیہقی نے دعوات کبیر میں نقل کیں۔

شرح حدیث

۱∞؎ام معبد دوہیں:ام معبد بنت خالد اور ام معبد بنت کعب ابن مالک انصاریہ دونوں صحابیہ ہیں،پہلی ام معبد کے گھر میں بحالت ہجرت کچھ دن قیام فرمایا تھا جن کا واقعہ مشہور ہے،یہاں دوسری ام معبد مراد ہیں۔(اشعہ و مرقات)
۲
؎چونکہ سرکار ان تمام عیبوں سے پاک ہیں اس لیے اس دعا کے یہی معنی کیے جائیں گے کہ پاک رکھ یعنی مجھے اس پر استقامت دے جیسے رب تعالٰی فرماتاہے:"یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اتَّقِ اللّٰهَ"یعنی اے نبی کر یم یونہی اللّٰه سے ڈرے جاؤ۔
۳
؎خیانت والی آنکھ سے مراد چور نظری کرنے والی آنکھیں ہیں کن انکھیوں سے ناجائز چیزوں کو دیکھنا چور نظری ہے اور سینہ کے سارے عیوب حسد،کینہ،بغض،نفاقمَاتُخْفِی الصُّدُوْرِمیں داخل ہیں۔اس کی اور بہت شرحیں کی گئی ہیں مگر یہ شرح مختصر بھی ہے اور قوی بھی۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2501