Main Icon

باب:جامع دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2485

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «قُلْ اَللّٰهُمَّ اهْدِنِي وَسَدِّدْنِي وَاذْكُرْ بِالهُدٰى هِدَايَتَكَ الطَّرِيقَ وَبِالسَّدَادِ سَدَادَ السَّهْمِ» . رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن علي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «قل اللهم اهدني وسددني واذكر بالهدى هدايتك الطريق وبالسداد سداد السهم» . رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت علی سے فرماتے ہیں مجھ سے رسول االلّٰہصلی اللّٰہ علیہ و سلم نے فرمایا اے علی کہو الٰہی مجھے ہدایت دے مجھے ٹھیک رکھ ۱؎اور ہدایت سے راستہ کی ہدایت کا خیال کر نا اور درستی سے تیر جیسی درستی مراد لینا ۲؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎دنیا میں انسان سوار کی طرح ہے،مسافر کی سواری کتنی ہی اچھی ہو لیکن اگر اسے راستہ صحیح نہ ملے یا صحیح راستہ تو ملے مگر اس پر صحیح چل نہ سکے،تو کبھی منزل تک نہیں پہنچ سکتا۔اس دعا کا مقصد یہ ہے کہ مولٰی مجھے اپنے تک پہنچنے والا راستہ بھی دکھا اور دکھا کر اس پر چلنے کی توفیق بھی نصیب کر۔
۲
؎یعنی جب یہ دعا مانگو تو ہدایت سے راہ الٰہی مراد لو جس پرچلنے سے رب تعالٰی تک پہنچا جاسکے اور درستی و سیدھائی سے کامل درستی اور پورا سیدھا پن مراد لو،تیر کی تشبیہ سے یہ ہی مراد ہے اس جملہ کی اور شرحیں بھی کی گئی ہیں مگر یہ شرح بہت قوی ہے۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2485