Main Icon

باب:جامع دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2484

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهٗ كَانَ يَقُولُ:«اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْهُدٰى وَالتُّقٰى وَالْعَفَافَ وَالْغِنٰى».رَوَاهُ مُسْلِمٌ

وعن عبد الله بن مسعود عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه كان يقول:«اللهم إني أسألك الهدى والتقى والعفاف والغنى».رواه مسلم

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه ابن مسعود سے وہ نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ و سلم سے راوی کہ آپ کہا کرتے تھے الٰہی میں تجھ سے ہدایت،تقویٰ، پاکدامنی اور تونگری مانگتا ہو ۱؎(مسلم)

شرح حدیث

۱∞؎ہدایت سے مراد اچھے عقائد ہیں،تقویٰ سے مراد اچھے اعمال،پاکدامن سے مراد برائیوں سے بچنا ہے اور تونگری سے مراد مخلوق کا محتاج نہ ہونا اللّٰه رسول کا حاجتمند رہنا ہے اس میں دین و دنیا کی تمام بھلائیاں مانگ لی گئیں۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2484