Main Icon

باب:جامع دعائیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 2500

دعاؤں کا بیان - جلد 4

حدیث مبارکہ

وَعَنْ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الصِّحَّةَ وَالْعِفَّةَ وَالأَمَانَةَ، وَحُسْنَ الْخُلُقِ، وَالرِّضَى بِالْقَدَرِ »

وعن عبد الله بن عمرو قال: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «اللهم إني أسألك الصحة والعفة والأمانة، وحسن الخلق، والرضى بالقدر »

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت عبداللّٰه ابن عمرو سے فرماتے ہیں کہ رسول اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ و سلم یہ فرمایا کرتے تھے اے اللّٰه میں تجھ سے تندرستی،پاک دامنی،امانت داری اور اچھے اخلاق اور تقدیر پر رضا مانگتا ہوں ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یہ پانچ چیزیں لاکھوں نعمتوں کی جڑ ہیں،تندرستی میں ساری بیماریوں سے حفاظت آگئی اور پاکدامنی میں برے اعمال،اقوال و احوال سے حفاظت اور امانت میں تمام دلی بیماریوں سے امن اور حسن خلق میں ہر قسم کی بدمعاملگی سے نجات اور رضا بالقضا میں دل کی بے چینی اور گھبراہٹ سے امان داخل ہے جسے یہ پانچ نعمتیں مل جائیں اسے سب کچھ مل گیا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 4 , حدیث نمبر: 2500