Main Icon

باب : جنبی سے اختلاط کا باب اور کیا چیزیں جنبی کو جائز ہیں - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 468

پاکی کی کتاب - جلد 1

حدیث مبارکہ

عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهَا قَالَتْ: كَانَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُجْنِبُ، ثُمَّ يَنَامُ، ثُمَّ يَنْتَبِهُ، ثُمَّ يَنَامُ. رَوَاهُ أَحْمَدُ.

عن أم سلمة رضي الله عنها قالت: كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يجنب، ثم ينام، ثم ينتبه، ثم ينام. رواه أحمد.

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے فرماتی ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جنبی ہوتے پھر سو جاتے پھر جاگتے ۱؎پھرسوجاتے۔(احمد)

شرح حدیث

۱؎یعنی بحالت جنابت اولًا وضو کرکے سوجاتے،پھر جاگتے،پھر دوبارہ سونے کے لئے وضو نہ کرتے پہلا وضو کافی ہوتا،کیونکہ حضور کی نیند وضو نہیں توڑتی۔فقہاء فرماتے ہیں کہ ہم کو بھی یہ درست ہے کہ اولًا وضو کرکے سوجائیں پھر اگر جاگ جائیں تو سونے کے لئے دوبارہ وضو کی ضرورت نہیں پہلا وضو ہی کافی ہے۔(اشعۃ اللمعات)

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 468