Main Icon

باب:قرآن وسنّت مضبوطی سے پکڑنا - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 196

ایمان کا بیان - جلد 1

حدیث مبارکہ

وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : «إِنَّ أَحَادِيثَنَا يَنْسَخُ بَعْضَهَا بَعْضًا كَنَسْخِ الْقُرْآنِ»

وعن ابن عمر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : «إن أحاديثنا ينسخ بعضها بعضا كنسخ القرآن»

حدیث ترجمہ

اور روایت ہے حضرت ابن عمر سے فرماتے ہیں فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ہماری بعض حدیثیں بعض کو قرآن کی طرح منسوخ کرتی ہیں ۱؎

شرح حدیث

۱∞؎یعنی جیسے آیات کی ناسخ ہیں ایسے ہي بعض احادیث بعض کی۔خیال رہے کہ نسخ کے معنے ہیں بیان علت نہ کہ تبدیلی یعنی ناسخ یہ بیان کرتا ہے کہ منسوخ حکم کی مدت آج تک تھی جیسے طبیب کا اپنا نسخہ بدلنا۔

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 1 , حدیث نمبر: 196