Main Icon

باب : اسماء النّبی صلی اللہ علیہ وسلم و صفاتہ - مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح - حدیث نمبر: 5800

پیدائش کی ابتداء،حضرات انبیاءکرام کا ذکر - جلد 8

حدیث مبارکہ

وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهٗ قَالَ: إِنَّمَا أَنَا رَحْمَةٌ مُهْدَاةٌ رَوَاهُ الدَّارِمِيُّ وَالْبَيْهَقِيُّ فِي شُعَبِ الْإِيمَانِ

وعن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: إنما أنا رحمة مهداة رواه الدارمي والبيهقي في شعب الإيمان

حدیث ترجمہ

روایت ہے حضرت ابوہریرہ سے وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے راوی کہ حضور انور نے فرمایا کہ میں رحمت ہوں،رب کا ہدیہ ہوں ۱؎(بیہقی شعب الایمان)

شرح حدیث

۱؎یعنی رب نے مجھے تمہارے لیے رحمت بھی بناکر بھیجا ہے اور اپنا ہدیہ و تحفہ بھی۔اس فرمان عالی میں اس امت کی بہت ہی عزت فزائی ہے کیونکہ ہدیہ تحفہ اپنے پیاروں کو ہی دیا جاتا ہے۔معلوم ہوا کہ یہ امت رب کو پیاری ہے اس لیے اسے تحفہ دیا گیا فرماتاہے:"وَمَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ"اعلٰی حضرت قدس سرہٗ فرماتے ہیں۔شعر
رب اعلٰی کی نعمت پہ اعلٰی درود حق تعالٰی کی منت پہ لاکھوں سلام
ہم غریبوں کے آقا پر دائم درود ہم فقیروں کی ثروت پر لاکھوں سلام

ماخذ و مراجع

کتاب: مرآۃ المناجیح شرح مشکوٰۃ المصابیح جلد: 8 , حدیث نمبر: 5800